National News

پاکستان میں الیکشن لڑیں راہل گاندھی تو عمران خان کو شکست دے کر بن سکتے ہیں وزیر اعظم: وسیم رضوی

پاکستان میں الیکشن لڑیں راہل گاندھی  تو عمران خان کو شکست دے کر بن سکتے ہیں وزیر اعظم: وسیم رضوی

لکھنؤ:شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )اور نیشنل سٹیزنز شپ رجسٹر  ( این آر سی )کی کانگرس مخالفت کر رہی ہے۔ ایسے میں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی  پر زور دار نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہندوستان میں کانگرس کو مسلم پارٹی بنا رہے ہیں۔ بہتر ہو گا وہ اسلام اپناکر پاکستان چلے جائیں۔وہ اگر وہاں الیکشن لڑتے ہیں تو عمران خان کو شکست دے کر وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں۔

PunjabKesari
رضوی نے کہا کہ راہل جی جس طرح سے ہندوستان میں کانگرس کو ایک مسلم پارٹی بنا کر ذات، پات پر سیاست کر رہے ہیں وہ ہندوستان کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔راہل جی ہندوستان پر رحم کھائیں۔ اسلام قبول کر پاکستان میں کانگرس پارٹی کے لئے سیاسی زمین تیار کریں۔گاندھی خاندان کو چاہنے والوں کی پاکستان میں تعداد بہت زیادہ ہے۔

PunjabKesari
  انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اگر کانگرس پارٹی سیاست کرے گی تو عمران خان کو شکست دے کر مکمل اکثریت والی حکومت راہل گاندھی وہاں ضرور بنا لیں گے ۔ راہل گاندھی جی پاکستان کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔وسیم رضوی نے ہندوستان مودی جی کے ہاتھوں میں مکمل طور پر محفوظ ہے۔برائے مہربانی  ہندوستان پر رحم کھائیں اور این آر سی  کے معاملے پر مسلمانوں کو گمراہ نہ کریں

 



Comments


Scroll to Top