Latest News

بے لگام آمریت کو شکست دینے کے لیے ووٹ دیں: کھڑگے

بے لگام آمریت کو شکست دینے کے لیے ووٹ دیں: کھڑگے

نئی دہلی:  کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قومی وحدت اور انصاف کو یقینی بنانے اور 'بے لگام آمریت' کو شکست دینے کے لیے ووٹ دیں۔
ملک ارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر کہا، 'جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے یہ لڑائی اپنے آخری دو مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ نفرت، جملے بازی اور گمراہ کرنے کی سیاست کے خلاف ووٹ دیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے ترقی پسند اور ہمہ گیر ہندوستان کی تعمیر کریں، جہاں یوا نیاے، کسان نیاے، ناری نیاے، شرمک نیاے، اور حصہ داری نیاے کی گارنٹی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ دن ہے جب آپ جمہوریت کی طاقت سے بے لگام آمریت کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ کیونکہ یہ 'ابھی یا کبھی نہیں،جیسی صورتحال ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں پر زور دیا کہ وہ ضرور آگے آئیں اور ووٹ دیں، کیونکہ ان کے پاس جمہوریت کو بچانے کی طاقت ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کو پچھلے پانچ مرحلوں میں پہلے ہی دھکا لگ چکا ہے، اور ان کی گھبراہٹ نظر آرہی ہے۔ 4 جون کو انصاف شروع ہوگا، اور ہندوستان فیصلہ ہے کہ حالات بدلیں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی سمیت چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top