Latest News

مرکزی حکومت کا بیان: براڈ گیج الیکٹرک نیٹ ورک پر چل رہی ہیں 144 وندے بھارت ٹرینیں

مرکزی حکومت کا بیان: براڈ گیج الیکٹرک نیٹ ورک پر چل رہی ہیں 144 وندے بھارت ٹرینیں

نیشنل ڈیسک: ہندوستان کے ریل نیٹ ورک کو جدید بنانے کی طرف ایک اہم قدم  کے طور پر، وزارت ریلوے نے بتایا ہے کہ 7 اگست 2025 تک ملک کے براڈ گیج الیکٹرک نیٹ ورک پر کل 144 وندے بھارت ٹرین خدمات  چالو ہیں۔ یہ جانکاری ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔ ریلوے کے وزیر نے کہا، 7 اگست 2025 تک،  ہندوستانی ریلوے کے براڈ گیج برقی نیٹ ورک پر144 وندے بھارت ٹرین خدمات چالو ہیں۔
 وندے بھارت ٹرینیں ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ تیار کردہ نیم تیز رفتار ٹرینیں ہیں، جو مسافروں کو سفر کا بہتر تجربہ اور اعلی حفاظت فراہم کرتی ہیں۔ ان ٹرینوں کی خصوصیات میں تیز رفتاری، ٹرین کے تصادم سے بچا ؤکا نظام، مکمل طور پر بند گینگ وے ، خودکار پلگ دروازے اور بہتر سفری آرام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منی پینٹری میں ہاٹ کیس، بوتل کولر، ڈیپ فریزر اور گرم پانی کے بوائلر بھی دستیاب ہیں۔ مسافروں کو رکلائننگ  ایرگونومک سیٹیں، ایگزیکٹیو کلاس میں گھومنے والی سیٹیں، ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ ساکٹ، دیویانگ جن مسافروں کے لیے خصوصی بیت الخلا اور سی سی ٹی وی نگرانی جیسی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ وزارت ریلوے کا مقصد ان وندے بھارت ٹرینوں کے ذریعے زیادہ مانگ والے راستوں پر بھیڑکو کم کرنا اور بہتر اقتصادی اور محفوظ سروس فراہم کرنا ہے۔
 اس کے علاوہ ، وزیر نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 اور 2025-26(جون، 2025 تک)  وندے بھارت ٹرینوں میں  لگ بھگ 3.9 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، مالی سال 2024-25 اور 2025-26(جون تک)میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بالترتیب تقریبا 3 کروڑ اور 0.93 کروڑ ہے۔ ریلوے کی وزارت مستقبل میں وندے بھارت خدمات کو وسعت دے کر ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری کو مزید تیز کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top