Latest News

جولائی میں خوردہ مہنگائی گھٹ کر 1.55 فیصد پر، جون 2017 کے بعد سب سے نچلی سطح

جولائی میں خوردہ مہنگائی گھٹ کر 1.55 فیصد پر، جون 2017 کے بعد سب سے نچلی سطح

نئی دہلی: جولائی مہینے کے لیے خوردہ مہنگائی (CPI) کا ڈیٹا آ گیا ہے۔  ہندوستان  کی خوردہ مہنگائی جولائی میں گھٹ کر 1.55  فیصد پر آ گئی ہے، جو جون 2017 کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جولائی میں خوراک کی قیمتوں میں نرمی اور ایندھن کی قیمتوں میں استحکام کی وجہ سے مہنگائی میں یہ کمی دیکھنے کو ملی۔ یہ سطح ہندوستانی  ریزرو بینک کے 4  فیصد کے مہنگائی ہدف سے کافی نیچے ہے۔
کم مہنگائی کی شرح سے امید ہے کہ صارفین کی خریداری کی طاقت بہتر ہوگی اور معاشی سرگرمیوں کو مدد ملے گی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی کم مہنگائی کی سطح برقرار رہنے سے طلب کی طرف سے چیلنجز بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
RBI نے مہنگائی کا اندازہ کم کیا
اس سے پہلے 4 سے 6 اگست تک ہوئی RBI مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی مالی سال 2025-26 کے لیے مہنگائی کا اندازہ 3.7 فیصد  سے گھٹا کر 3.1  فیصد کر دیا گیا ہے۔ RBI نے اپریل جون سہ ماہی کے لیے اپنے مہنگائی کے اندازے کو 3.4  فیصد سے کم کر کے 2.1فیصد کر دیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top