انٹرنیشنل ڈیسک: ایران کی جانب سے تیل کی برآمد میں رکاوٹ ڈالنے کی دھمکی کے درمیان امریکی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس نے بارودی سرنگیں بچھانے والے 16 ایرانی جہاز تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب گاہ پر کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی طرف سے دھماکہ خیز مواد بچھانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی فوج نے بارودی سرنگیں بچھانے والے 16 ایرانی جہاز تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے چند ویڈیوز بھی جاری کیں۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے خلاف خبردار کیا تھا۔
JUST IN: 🇺🇸🇮🇷 US military strikes Iranian naval vessels responsible for laying mines in the Strait of Hormuz. pic.twitter.com/rLm5ZiDVgE
— BRICS News (@BRICSinfo) March 10, 2026
تصادم کے گیارہویں دن میں داخل ہونے کے ساتھ ہی دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات میں تیزی کر دی ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کوئی بارودی سرنگ بچھائی بھی ہے تو وہ اسے فورا ًہٹا لے ورنہ اس پر اب تک کے سب سے بھیانک حملے کیے جائیں گے۔ امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی اب تک کے سب سے بھیانک حملوں کے عزم کو دوہرایا ہے۔ اس سے پہلے ایران نے خطے سے تیل کی برآمد روکنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سے یہ تشویش بڑھ گئی ہے کہ وہ تیل بردار جہازوں کو اس آبی راستے سے گزرنے سے روک سکتا ہے جس کے ذریعے دنیا کے تقریبا بیس فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔