National News

ایلون مسک کی کمپنیوں کو تباہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ انہیں ترقی دینا چاہتا ہوں : ڈونالڈ ٹرمپ

ایلون مسک کی کمپنیوں کو تباہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ انہیں ترقی دینا چاہتا ہوں : ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنیوں کو تباہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ انھیں ترقی دینا چاہتا ہوں، سب کہہ رہے ہیں میں ایلون کی کمپنیوں کو تباہ کردوں گا ایسا ہرگز نہیں ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ چاہتا ہوں ایلون اور ملک کے تمام کاروبار بےمثال ترقی کریں، جتنا وہ آگے بڑھیں گے اتنا ہی امریکہ ترقی کرےگا اور یہ ہم سب کیلئے اچھا ہے۔

وفاقی سبسڈیز کو منسوخ کرکے ایلون مسک کی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی قیاس آرائیوں کے بعد امریکی صدر نے جمعرات 24 جولائی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل اپنا بیان جاری کیا۔ اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ‘ہر کوئی کہہ رہا ہے میں ایلون کی کمپنیوں کو امریکی حکومت سے ملنے والی بڑے پیمانے پر سبسڈیز میں سے کچھ لے کر تباہ کر دوں گا۔

ایسا نہیں ہے!' انھوں نے کہا کہ ‘میں چاہتا ہوں ایلون، اور ہمارے ملک کے اندر موجود تمام کاروبار ترقی کی منازل طے کریں، درحقیقت، ایسی منازل طے کریں جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا! وہ جتنا بہتر کریں گے، امریکہ اتنا ہی بہتر کرے گا۔' ٹرمپ کا یہ بیان ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آیا ہے کہ جب قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کلین اینرجی اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے حوالے سے اقدامات کو واپس لے سکتے ہیں، جن سے مسک کی کمپنیوں جیسے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top