National News

پنجاب میں اب 20 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے

پنجاب میں اب 20 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے

جالندھر:حکومت پنجاب سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور روی داس کمیونٹی کے مطالبے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی انتخاب 20 فروری کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پہلے یہ انتخاب 14 فروری کو ہونا طے پایا تھا سری گرو رویداس جینتی کے پیش نظر پنجاب کی تمام سیاسی جماعتیں اور رویداس برادری اسمبلی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ جس کی وجہ سے رویداسیہ سماج نے پیر کی صبح قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو روک دیا تھا۔
پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے 13 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کو خط لکھ کر پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کل آبادی کا 32 فیصد حصہ درج فہرست ذات سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری گرو رویداس جی کا یوم پیدائش 16 فروری کو ہے اور اس موقع پر 10 سے 16 جنوری تک ریاست کے تقریبا 20 لاکھ عقیدت مند اتر پردیش کے وارانسی جائیں گے۔ اس صورتحال میں درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر بھگونت مان نے بھی پیر کو ٹویٹ کرکے الیکشن کمیشن سے اسمبلی انتخابات کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔



Comments


Scroll to Top