نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر مزید جارحانہ موقف اپناتے ہوئے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے مسڈ کال کی ایک عوامی مہم شروع کی ہے۔
مسٹر گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فون نمبر9650003420 جاری کیاکرکےعوام سے اپیل کی کہ ووٹ چوری کے معاملے پر حمایت ظاہر کرنے کے لیے اس نمبر پر مسڈ کال دیں۔
انہوں نے کہا ’’ووٹ چوری ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے بنیادی جمہوری اصول پر حملہ ہے۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے صاف ستھری ووٹر لسٹ لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن سے ہماری مانگ واضح ہے — شفافیت دکھائیں اور ڈیجیٹل ووٹر لسٹ عوام کے لیے جاری کریں تاکہ عوام اور سیاسی جماعتیں اس کا خود آڈٹ کر سکیں۔‘‘
عوام سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’آپ بھی ہمارے ساتھ جڑ کر اس مانگ کی حمایت کریں اور votechori.in/ekdemand پر جائیں یا 9650003420 پر مسڈ کال دیں۔ یہ لڑائی جمہوریت کے تحفظ کی ہے۔