National News

انڈیگو نے ڈی جی سی اے کے سبب بتاو نوٹس کا جواب دیا، کہا…

انڈیگو نے ڈی جی سی اے کے سبب بتاو نوٹس کا جواب دیا، کہا…

نئی دہلی: انڈیگو نے ڈی جی سی اے کے سبب بتاو نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ انڈیگو نے آج شام 6:01 بجے جواب دیا، جس پر اس کے سی ای او اور سی او او کے دستخط کیے گئے ہیں۔ انڈیگو نے اپنے گاہکوں کو ہوئی تکلیف کے لیے گہرا افسوس اور معافی مانگی ہے۔
5 دنوں میں ہزاروں پروازوں کے منسوخ ہونے اور مسافروں کو ہوئی تکلیف پر نجی ہوائی کمپنی انڈیگو نے کہا ہے کہ اس وقت اس بحران کا صحیح سبب بتانا ممکن نہیں ہے۔" پورے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے سبب بتاونوٹس کے جواب میں انڈیگو نے مزید وقت مانگتے ہوئے پیر کو کہا کہ کام کی پیچیدگی اور پیمانے کو دیکھتے ہوئے عملی طور پر صحیح سبب بتانا اس وقت ممکن نہیں ہے۔
اس نے کہا ہے کہ ڈی جی سی اے کے مینول میں سبب بتاو نوٹس کا جواب دینے کے لیے 15 دن کا وقت دیا جاتا ہے اور اصل سبب کے تجزیے کے لیے اسے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔



Comments


Scroll to Top