راولپنڈی: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسزز نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں یافتہ 3 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد اور سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔