National News

راجیہ سبھا میں شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت

راجیہ سبھا میں شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت

نئی دہلی:تحریک آزادی کے دوران اپنی عظیم قربانی دینے والے شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو آج راجیہ سبھا میں یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ان تینوں ہیروز نے 1931 میں ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ اس کے بعد تحریک آزادی میں فیصلہ کن تبدیلی آئی اور ملک آزاد ہوگیا۔

اس سے لوگ باوقار زندگی گزارنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں شہدا اپنی قربانیوں سے نئی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔ بعد ازاں اراکین نے ان کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top