سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عباللہ نے شری گرو گوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ موقع پر معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے گا واضح رہے کہ شری گرو گوبند سنگھ جی سکھ مذہب کے دسویں گرو ہیں۔ آپ 5 جنوری 1666 پٹنہ بہار میں پیدا ہوئے عمر عبداللہ نے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر سکھ بر ادری کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے حق، جرات، قربانی اور خدمت انسانیت پر مبنی عظیم گرو کی زندگی اور تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ہم اہنگی کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ موقع پر ماعشرے کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے گا۔