National News

اے ٹی ایم سے 500 روپے کے نوٹ نکالنے پر پابندی کی بات ’جھوٹی‘: حکومت

اے ٹی ایم سے 500 روپے کے نوٹ نکالنے پر پابندی کی بات ’جھوٹی‘: حکومت

نئی دہلی: حکومت نے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ایک پیغام کو غلط قرار دیا ہے اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نےبینکوں کو ستمبر ماہ تک اے ٹی ایم سے 500روپے کے نوٹ نکالنے پر روک لگانےکی ہدایت دی ہے حکومت کی جانب سے ایسی خبروں کو ’جھوٹ‘ قرار دیا گیا ہے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے اتوار کے روز اپنے فیکٹ چیک پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’واٹس ایپ پر ایسے دعوے والا ایک فرضی پیغام گردش کر رہا ہے جس میں بینکوں کو پانچ سو روپے کے نوٹ اے ٹی ایم سے روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آر بی آئی کی طرف سے ایسا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پانچ سو روپے کے نوٹ قانونی کرنسی کے طور پر برقرار رہیں گے۔‘ حکومت نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ اس بے بنیاد خبر پر دھیان نہ دیں اور کوئی بھی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے اس کی سچائی کو جانچیں۔



Comments


Scroll to Top