National News

دی گیٹس فاونڈیشن'' کا عورتوں کی صحت کیلئے ڈھائی ارب ڈالرز مختص کرنے کا اعلان

دی گیٹس فاونڈیشن'' کا عورتوں کی صحت کیلئے ڈھائی ارب ڈالرز مختص کرنے کا اعلان

واشنگٹن:مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کی تنظیم 'دی گیٹس فاونڈیشن' نے عورتوں کی صحت کے لیے ڈھائی ارب ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کردیا۔ خواتین کی صحت کے لیے مختص کی گئی یہ رقم سال 2030 تک خرچ کی جائے گی اور یہ رقم ان امراض پر ترجیحی بنیادوں پر خرچ ہوگی جو عموماً نظر انداز کردیے جاتے ہیں۔ بل گیٹس نے ایک بیان میں بتایا کہ خواتین عموماً ان بیماریوں سے ہلاک ہوجاتی ہیں جن کا باآسانی علاج ممکن ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی فنڈنگ دوران حمل ہونے والے بلڈ پریشر ، ہائی بلڈ شوگر لیول اور مینو پاز جیسی بیماریوں کے علاج اور ریسرچ پر خرچ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوران حمل ہونے والی پیچیدگیوں سمیت ویکسینیشن، ماں کی صحت، غذا اور جنسی عمل سے منتقل ہونے والی بیماریوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top