National News

شاہ رخ خان فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ،سہانا خان کے ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر بند

شاہ رخ خان فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ،سہانا خان کے ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر بند

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے یہ واقعہ ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں ایک شدید ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران پیش آیا، جب ان کے پٹھوں پر حد سے زیادہ دباو¿ پڑنے کے باعث وہ چوٹ کا شکار ہوئے چوٹ کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے فوری طور پر امریکہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس وجہ سے ان کی فلم کی شوٹنگ کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔
’کنگ‘ ایک ایسی فلم ہے جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیںکیونکہ اس میں شاہ رخ پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون ان کی سابق گرل فرینڈ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ ابھیشیک بچن منفی کردار ادا کریں گے۔ سدھارتھ آنند اس ایکشن ڈرامہ کی ہدایتکاری کر رہے ہیں، جس کی ریلیز اگلے سال عید کے موقع پر متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم کا پہلا شیڈول مئی 2025 میں ممبئی میں شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد یونٹ یورپ جانے والی تھی تاکہ مرکزی مناظر کی شوٹنگ کی جا سکے۔ تاہم حالیہ چوٹ کے بعد فلم کی شوٹنگ ستمبر یا اکتوبر تک موخر ہونے کا امکان ہے، جب تک کہ شاہ رخ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو جائیں۔
رپورٹ کے مطابق انہیں پٹھوں میں شدید چوٹ آئی ہے اور ممکنہ طور پر سرجری بھی کی جائے گی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ چوٹ سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔ شاہ رخ ماضی میں بھی شوٹنگ کے دوران متعدد چوٹوں کا سامنا کر چکے ہیں، ان کے کندھے، گھٹنے اور کمر کی سرجری ہو چکی ہے، لیکن ہر بار وہ جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ سیٹ پر واپس آ گئے۔ ان کی مستقل مزاجی اور عزم نے انہیں مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھا ہے۔



Comments


Scroll to Top