Latest News

لندن میں خوفناک واردات: ہندوستانی شخص نے ٹی وی ریموٹ کے لئے 76 سالہ ماں کا کر دیا قتل

لندن میں خوفناک واردات: ہندوستانی شخص نے ٹی وی ریموٹ کے لئے 76 سالہ ماں کا کر دیا قتل

لندن:  انگلینڈ کے برمنگھم میں واقع گھر میں اپنی ماں کو قتل کرنے والے 39 سالہ ہندوستانی  نژاد شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کو پہلے کم از کم 15 سال جیل میں گزارنے ہوں گے اور اس کے بعد ہی اسے پیرول دیے جانے پر غور کیا جائے گا۔ مجرم سرجیت سنگھ نے اپنی 76 سالہ ماں مہندر کور کے قتل کا جرم قبول کر لیا تھا۔
گزشتہ سال ستمبر میں کئی بار وار کیے جانے سے لگنے والی چوٹوں کی وجہ سے کور کی موت ہو گئی تھی۔ برمنگھم کران کورٹ میں جمعہ کو سنگھ کو اس وقت سزا سنائی گئی، جب یہ بات سامنے آئی کہ ٹیلی ویژن کے ریموٹ کو لے کر ہوئے جھگڑے کے باعث نشے میں دھت سنگھ نے اپنی ماں پر جان لیوا حملہ کر دیا تھا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے تفتیشی انسپکٹر نک بارنز نے کہا، اس بے وقوفانہ قتل نے ایک خاندان کو توڑ کر رکھ دیا ہے اور ہماری ہمدردیاں متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ جب اس کی ماں نے اسے نشے میں ہونے پر ڈانٹا تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھا تھا۔ وہ برمنگھم کے سوہو علاقے میں واقع گھر میں اپنی بیوہ ماں کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ سنگھ نے حراست کے دوران پولیس سے کہا، میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں بس اپنا توازن کھو بیٹھا تھا۔ پولیس نے کہا، کئی بار وار کیے جانے سے مہندر کور کی موت ہوئی تھی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کسی ہتھیار کا استعمال کیا گیا تھا اور اس نے کس مقصد سے یہ واقعہ انجام دیا۔
 



Comments


Scroll to Top