ہانگزو:ہندوستان کی ناوریم روشی بینا دیوی نے جمعرات کے روز چین میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 60 کلوگرام سانڈا ووشو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ آج یہاں کھیلے گئے فائنل میں، ناوریم روشی بینا دیوی چین کی وو ڑیاوئی سے 2-0 سے ہار کر دوسرے نمبر پر رہیں اور انہیں چاندی کا تمغہ ملا۔ ایشین گیمز میں کسی ہندوستانی ووشو کھلاڑی کا یہ لگاتار دوسرا تمغہ ہے۔ انہوں نے جکارتہ میں 2018 گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
اس سے قبل، ناوریم روشی بینا دیوی نے کوارٹر فائنل میں قازقستان کی ایمن کارشیگا کو ڈبلیو پی ڈی (پوائنٹس کے فرق سے فاتح) سے شکست دے کر تمغہ یقینی بنایا ا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں ویتنام کی تھی تھو تھوئے نگوین کو 2-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل مقابلے کے لیے داخلہ حاصل کیا۔ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے کبھی بھی ووشو میں طلائی تمغہ نہیں جیتا ہے۔ ایشین گیمز 2023 میں ہندوستان کی ووشو مہم بھی نورم روشیبینا دیوی کے تمغہ جیتنے کے ساتھ ختم ہو گئی۔