Latest News

جو وید نہیں پڑھے گا ، ان کے بچے مستقبل میں جاوید - ناوید بنیں گے : دھیریندر شاستری

جو وید نہیں پڑھے گا ، ان کے بچے مستقبل میں جاوید - ناوید بنیں گے : دھیریندر شاستری

چھترپور/جے پور: مدھیہ پردیش کے چھترپور میں واقع باگیشور دھام کے مہنت پنڈت دھیرندر کرشن شاستری نے ایک بار پھر سناتن کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جن لوگوں کو ویدوں کا علم نہیں ہوگا، ان کے بچے مستقبل میں جاوید اور ناوید بن جائیں گے۔ یہ بیان انہوں نے جے پور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا۔
باگیشور بابا نے اس موقع پر ویدک تعلیم کے فروغ کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باگیشور دھام میں گروکل قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا ایک دن تک ساتھ دیتا ہے، پانی چند گھنٹوں تک ساتھ دیتا ہے، لیکن علم زندگی بھر ساتھ رہتا ہے۔

#WATCH | Rajasthan: As he arrives in Jaipur, Bageshwar Dham Sarkar Acharya Dhirendra Shastri says, "For the promotion of 'Ved vidya' at Bageshwar Dham, a Gurukulam will be established...Knowledge lives with you all your life. In future, those who do not believe in 'Ved' will end… pic.twitter.com/7i7AzR5LZx

— ANI (@ANI) January 14, 2026


انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کے ثقافتی تحفظ کے لیے ویدوں کی روایت کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔ بابا کے مطابق جو معاشرہ ویدوں سے دوری اختیار کرے گا، اس کی آنے والی نسل اپنی ثقافتی جڑوں سے کٹ جائے گی۔ اسی سوچ کے تحت باگیشور دھام میں گروکل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
باگیشور بابا نے کہا کہ ان کا واحد مقصد ملک کو ایک بار پھر یگ اور ویدوں کے شاندار دور کی طرف لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو بیدار کرنے کے لیے ویدوں کی روایت کو گھر گھر پہنچانا ہوگا، تاکہ نوجوان نسل اپنی ثقافت پر فخر کر سکے۔ دھیرندر کرشن شاستری کے اس بیان کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں ردعمل سامنے آنے لگے ہیں، جبکہ ان کے حامی اسے ثقافتی بیداری سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top