National News

ہرروز25 افراد کی موت،دہلی میں موت بن کرمنڈلارہی زہریلی ہوا،رپورٹ میں چونکا دینےوالاانکشاف

ہرروز25 افراد کی موت،دہلی میں موت بن کرمنڈلارہی زہریلی ہوا،رپورٹ میں چونکا دینےوالاانکشاف

نیشنل ڈیسک: دہلی کی ہوا اب صرف سانسوں کو ہی نہیں بلکہ زندگی کی رفتار کو بھی کم کر رہی ہے۔ قومی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی اموات کے اعداد و شمار ایک سنگین انتباہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ دہلی حکومت کے تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں سانس کی بیماریوں سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ دل سے جڑی بیماریاں موت کی سب سے بڑی وجہ بن کر ابھری ہیں۔ اوسطاً دیکھا جائے تو 2024 میں دہلی میں ہر دن صرف سانس سے جڑی بیماریوں کی وجہ سے 25 لوگوں کی موت ہوئی۔
ہر دن بجھ رہی ہیں 25 سانسیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں سانس یعنی ریسپائریٹری بیماریوں سے 9,211 اموات درج کی گئیں، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 8,801 تھی۔ یعنی ایک سال میں واضح اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق دمہ، نمونیا، پھیپھڑوں کا کینسر اور ٹی بی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ آلودگی، زہریلی ہوا، دھول دھواں اور بگڑتی ہوئی طرزِ زندگی اس بحران کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ بیماریاں اب صرف بزرگوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ نوجوان اور بچے بھی تیزی سے اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔
دل کی بیماریاں بنیں سب سے بڑا قاتل۔
2024 میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دورانِ خون کے نظام یعنی سرکولیٹری سسٹم سے جڑی بیماریاں رہیں۔ اس زمرے میں 21,262 اموات درج کی گئیں، جن میں دل کا دورہ، فالج، شریانوں میں رکاوٹ اور دل کا فیل ہونا شامل ہیں۔ 2023 میں یہی تعداد 15,714 تھی، یعنی ایک سال میں 5,500 سے زیادہ اموات کا اضافہ ہوا۔ ماہرین اس کی وجہ دباو¿ بھری زندگی، ناقص خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو قرار دے رہے ہیں۔
متعدی بیماریوں کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔
2024 میں متعدی اور پیراسائٹک بیماریاں اموات کی دوسری بڑی وجہ رہیں، جن سے 16,060 اموات ہوئیں۔ اگرچہ یہ تعداد 2023 کے 20,781 سے کم ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی، ناقص صفائی اور گنجان آبادی کی وجہ سے خطرہ اب بھی برقرار ہے۔
کل اموات، شرح اموات اور پیدائش کے اعداد و شمار۔

  • کل اموات 2024 میں 1,39,480 رہیں۔
  • کل اموات 2023 میں 1,32,391 تھیں۔
  • صنف کے لحاظ سے 85,391 مرد، 54,051 خواتین اور 38 دیگر شامل ہیں۔
  • طبی طور پر تصدیق شدہ اموات 90,883 رہیں۔
  • شرح اموات 2023 میں 6.16 سے بڑھ کر 2024 میں فی ایک ہزار آبادی 6.37 ہو گئی۔
  • زندہ پیدائشیں 2024 میں 3,06,459 ہوئیں جو 2023 کے مقابلے میں 8,628 کم ہیں۔
  •                 
     


Comments


Scroll to Top