Latest News

یو اے ای نے پاکستانی کباڑ جے ایف 17 طیارے کا سودا ٹھکرایا، ہندوستان کے ساتھ اربوں ڈالر کے اسلحہ معاہدے کی تیاری

یو اے ای نے پاکستانی کباڑ جے ایف 17 طیارے کا سودا ٹھکرایا، ہندوستان کے ساتھ اربوں ڈالر کے اسلحہ معاہدے کی تیاری

انٹرنیشنل ڈیسک:  ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعاون تیزی سے ایک نئی سطح پر پہنچ رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کروڑوں ڈالر کے دفاعی معاہدے کا امکان ہے، جس میں ہندوستان کی مہلک برہموس کروز میزائل اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ وہیں اس محاذ پر پاکستان کو سخت جھٹکا لگا ہے، کیونکہ یو اے ای نے اس کے جے ایف سترہ لڑاکا طیارے کو خریدنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ برہموس میزائل نے گزشتہ سال آپریشن سندور کے دوران اپنی طاقت پوری دنیا کو دکھائی تھی۔ پاکستان کے 11 فضائی اڈوں پر درست حملوں کے بعد برہموس کی بین الاقوامی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا۔ فلپائن پہلے ہی برہموس میزائل خرید چکا ہے اور پیشگی آرڈر بھی دے چکا ہے۔
اسی دوران یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ ہندوستان دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ ہوا۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان اور یو اے ای مشترکہ طور پر ہتھیاروں کی تیاری پر کام کریں گے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق برہموس میزائل کا سودا بھی آخری مرحلے میں ہے، تاہم کچھ تکنیکی اور سفارتی رکاوٹیں ابھی برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سب سے بڑی رکاوٹ ایم ٹی سی آر ( میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم)  ہے، جس کے تحت 290  کلو میٹر کی حد نافذ ہوتی ہے۔ ہندوستان ایم ٹی سی آر کا رکن ہے اور اس نے برہموس کی رینج450  کلو میٹر سے زیادہ بڑھا دی ہے، لیکن یو اے ای اس نظام کا رکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ برہموس منصوبے میں شراکت دار ہونے کے باعث روس کی منظوری بھی ضروری ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلسل جے ایف 17  لڑاکا طیارے کی فروخت کے حوالے سے غلط دعوے کر رہا ہے۔ اس نے انڈونیشیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو جے 17 سترہ فروخت کرنے کا دعوی کیا تھا، لیکن دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دعوے حقیقت سے بہت دور ہیں۔ یو اے ای کی جانب سے جے ایف 17 کو مسترد کیا جانا پاکستان کے لیے ایک بڑا سفارتی جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں یو اے ای کے صدر نے پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا، لیکن وہاں کسی بڑے دفاعی یا اسٹریٹجک معاہدے کے بجائے ان کا دورہ نہایت محدود رہا۔ 
رپورٹس کے مطابق ان کا زیادہ تر وقت نایاب پرندوں کے شکار اور پاکستانی فوج سے وابستہ اداروں کو ایک ارب ڈالر کے عطیے میں ہی گزرا۔ مجموعی طور پر جہاں پاکستان کی اسلحہ فروخت کرنے کی کوششیں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں، وہیں ہندوستان کی برہموس میزائل عالمی دفاعی منڈی میں نئی شناخت بنا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top