Latest News

ٹرمپ کا بڑا اعلان: اسرائیل جنگ بندی کو تیار، اب حماس نہ مانا تو ۔۔۔

ٹرمپ کا بڑا اعلان: اسرائیل جنگ بندی کو تیار، اب حماس نہ مانا تو ۔۔۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے اور حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ معاہدے کو قبول کرے ورنہ صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ ٹرمپ نے اس بات کا اعلان اس وقت کیا جب وہ پیر کو وائٹ ہاؤس(امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر)میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ اسرائیلی حکومت اور حماس پر جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ "میرے نمائندوں نے آج غزہ کے معاملے پر اسرائیلی حکام کے ساتھ طویل اور نتیجہ خیز بات چیت کی، اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی ضروری شرائط پر اتفاق کیا ہے، اس دوران ہم تمام فریقوں کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ حتمی تجویز قطر اور مصر کی جانب سے پیش کی جائے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مغربی ایشیا کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی،بصورت دیگر حالات صرف مزید خراب ہوں گے ۔
 



Comments


Scroll to Top