Latest News

دنیا میں کورونا متاثرین  کی تعداد  ہوئی 16لاکھ ، امریکہ  میں 24گھنٹے میں 1783 اموات

دنیا میں کورونا متاثرین  کی تعداد  ہوئی 16لاکھ ، امریکہ  میں 24گھنٹے میں 1783 اموات

انٹرنیشنل ڈیسک:عالمی وبا کورونا(کووڈ 19)  کا قہر  تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب  دنیا کے  زیادہ سے زیادہ  ممالک (205 ممالک اور علاقے )  میں پھیل چکے اس انفیکشن  کی وجہ سے اب تک 95080 افراد  کی موت ہو چکی ہے اور 1592036 افراد  اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 3.53 لاکھ  لوگ اس وائرس سے ٹھیک  بھی   ہوئے  ہیں۔ بھارت میں بھی کورونا کا انفیکشن تیزی  سے پھیل رہا ہے اور وزارت  صحت کی طر ف سے گورووار شام جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق  ملک کے  31 مختلف صوبوں اور  یوٹی  صوبوں میں اب تک 5865 افرد اس سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 169 افراد کی موت  ہو چکی ہے۔ وہیں اب تک 478 افراد  اس کے انفیکشن سے پوری طرح سے ٹھیک ہو چکے ہیں ۔
 کورونا وائرس سے سب سے سنگین  طور پر متاثر یورپی ممالک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ 18279افراد کی موت  ہوئی  ہے اور اب تک 143626 افراد  اس سے  متاثر ہوئے ہیں ۔ اس  انفیکشن سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ افراد کی ہلاکتیں  اٹلی میں ہی ہوئی ہیں ۔ اس  عالمی وبا  کے مرکز چین میں اب تک 81907 افرد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3336افراد کی  موت ہوئی ہے ۔ اس  وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں  ہوئی  اموات  کے  80 فی صد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ دنیا  میں سب سے زیادہ طا قتور    مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا سنگین  شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 465329 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 16000سے زیادہ اموات  ہوئی ہیں۔
امریکہ میں کوروناسے مرنے والوں کا اعداد و شمار 16513 پہنچ  گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں  یہاں 1783 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں سپین اس  انفیکشن  سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی لسٹ میں  امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 153222 افراد اس کی زد میں آ چکے ہی اور 15447 افراد کی اس کی وجہ  سے موت ہو چکی ہے ۔ اس  درمیان کورونا سے انفیکشن   اور موت کے معاملے میں یورپی ملک  فرانس اور جرمنی میں بھی  حالات  خراب  ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 117749 لوگ متاثر   ہوئے ہیں  جن میں سے 12210 افراد کی موت  ہو چکی ہے ۔ وہیں جرمنی میں کورونا  سے 118235 لوگ متاثر ہوئے  ہیں اور 2607 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ برٹین میں حالات  مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں وہاں 65077 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 7978 لوگوں کی  اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔ کوروناسے  سنگین  طور سے متاثر خلیجی ملک  ایران میں 66220 لوگ اس سے متاثر   ہوئے ہیں جبکہ 4110 لوگوں  کی اس کی وجہ سے  موت ہوئی ہے۔ وہیں نیدر لینڈ میں 2396، بیلجیئم  میں 2523 ، ترکی میں 908  افراد  کی موت ہو چکی ہے  جبکہ 10450لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ غور طلب  ہے کہ پوری دنیا میںکوروناسے متاثر 353515 لوگ اب تک پوری طرح سے ٹھیک  ہو چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top