National News

عمران کے آفس میں  داخل ہوئی لڑکی، وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر دکھائیں ادائیں، ویڈیو دیکھیں

عمران کے آفس میں  داخل ہوئی لڑکی، وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر دکھائیں ادائیں، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ا پنے ٹک ٹا ک کی وجہ سے سرخیو ں میں رہنے والی پاکستان کی لڑکی حریم شاہ ایک بار پھر سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔حریم کا ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا  ہے  ، جس کو انہوں نے  پاکستان کی وزارت خارجہ کے کانفرنس ہال میں  شوٹ کیا ہے۔اس ویڈیو کو شیئرکر لوگ پاکستان کی  عمرا ن حکومت کا جم کر مذاق بنا رہے ہیں۔

PunjabKesari
ٹک ٹاک گرل اس ویڈیو میں  سخت سکیورٹی والی پاکستان  کی وزارت خارجہ کے کانفرنس ہال میں  مستی میں گھومتی پھرتی نظر آرہی ہیں۔حریم تھوڑ دیر بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھ کر ادائیں دکھاتی ہیں۔ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میں پنجابی اور ہندی گانوں کی دھن سنائی دے رہی ہے۔ حریم کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر  وائرل ہوا ، صارفین نے  تنقید کرنا شروع کر دیا ۔

PunjabKesari


وہیں ویڈیوکو دیکھ پاکستان کے افسران نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ۔حالانکہ  حریم شاہ کا کہنا ہے کہ  وہ اجازت لیکر ہی  وزارت خارجہ کے آفس میں داخل ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ  قانون کی خلاف ورزی تھی تو افسران کو انہیں ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دینی تھی ۔

PunjabKesari

 



Comments


Scroll to Top