انٹرنیشنل ڈیسک: ہندوستان نے ایک بار پھر آفت کے وقت سری لنکا کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی ' پڑوسی پہلے ' (Neighbourhood First) پالیسی کو عملی شکل دے دی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سری لنکا کے صدر انورا کمار دسانائیکے اور وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ کی موجودگی میں شمالی صوبے کے کلینوچی ضلع میں 120 فٹ طویل ڈوئل کیرج وے بیلی برج کا افتتاح کیا۔ یہ علاقہ حال ہی میں آنے والے سائیکلون ڈٹواہ سے شدید طور پر متاثر ہوا تھا۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ 110 ٹن وزنی یہ بیلی برج ہندوستان سے فضائی راستے کے ذریعے سری لنکا لایا گیا اور آپریشن ساگر بندھو (OperationSagarBandhu) کے تحت ریکارڈ وقت میں نصب کیا گیا۔
#OperationSagarBandhu | #CycloneDitwah | #HADR
Indian Army’s Engineer Task Force has successfully launched a critical 120-foot Dual Carriageway Bailey Bridge to restore vital road connectivity in the Jaffna region of Sri Lanka, severely affected by #CycloneDitwah.
The… pic.twitter.com/8QzoiBdG9v
— ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) December 23, 2025
جے شنکر نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہندوستان نے سائیکلون ڈٹواہ کے بعد سری لنکا کی بحالی کے لیے 450 ملین امریکی ڈالر کے جامع امدادی پیکج کی پیشکش کی ہے۔ اس میں350 ملین ڈالر کی رعایتی لائن آف کریڈٹ اور 100 ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی امدادی مرحلے میں ہندوستان نے تقریبا 1100 ٹن امدادی سامان اور14.5 ٹن ادویات اور طبی آلات سری لنکا بھیجے۔ یہ امدادی پیکج سری لنکا کی حکومت کے ساتھ مل کر حتمی شکل دیا جا رہا ہے تاکہ سب سے ضروری بنیادی ڈھانچے اور تعمیر نو کے کاموں پر توجہ دی جا سکے۔ یہ قدم نہ صرف ہندوستان اور سری لنکا کے تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بحران کی گھڑی میں ہندوستان اپنے ہمسایہ ممالک کے لیے سب سے پہلے کھڑا ہوتا ہے۔
Jointly inaugurated with FM @HMVijithaHerath in the presence of President @anuradisanayake, a 120-foot dual carriageway Bailey Bridge in the Kilinochchi District of Northern Province, one of the areas severely affected by Cyclone Ditwah.
The 110 tonnes bridge was airlifted from… pic.twitter.com/3sNkJX8oRN
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) December 23, 2025