National News

پہلے ونڈے کیلئے چینئی پہنچی ٹیم ، کوہلی نے شیئر کی تصویر

پہلے ونڈے کیلئے چینئی پہنچی ٹیم ، کوہلی نے شیئر کی تصویر

سپورٹس ڈیسک : ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 15 تارٰک کو چینئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ جہاں دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم ونڈے کھیلنے پہنچ گئی ہے ۔ جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ 

https://twitter.com/imVkohli/status/1205056311961866240/photo/1
دراصل ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا،' چینئی پہنچ گئے ہیں '۔ وہیں اس فوٹو میں وراٹ کے ساتھ رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ وراٹ دونوں کے ساتھ ایک کول سیلفی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ آپ کو بتا دیں کہ ٹی 20 کے بعد اب دونوں ٹیمیں  15 دسمبر کو چینئی میں پہلا ونڈے مچی کھیلیں گی ۔  وہیں دوسرا ونڈے 18 دسمبر کو وشاکھا پٹنم اور تیسرا 22 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا ۔ 



Comments


Scroll to Top