نواں شہر:انڈین ائر فورس کا ایک مگ29لڑاکوجہاز جمع وار صبح 10بجے کے قریب گاؤں چوہڑھپور کے کھیتوں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جہاز کو چلانے والے پائلیٹ ونگ کمانڈر ایم کے پانڈے نے پیرا شوٹ سے پہلے ہی جہاز سے اپنے آپ کو الگ کر لیا تھا۔ جہاز اتنی زور سے کھیتوں میں گرا کہ بڑے دھماکے کے ساتھ ہی اس کے پرخچے اڑ گئے اور وہ آگ کی لپٹوں میں جلنے لگا۔ نواں شہر سے آئی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جہاز کو لگی آگ کی لپٹوں کوکافی مشقت کرنے کے بعد قابو کیا۔
08 May,2020