تائیوان : کرسمس سے ایک دن پہلے شام کے وقت تائیوان میں قدرتی آفت دیکھنے کو ملی۔ بدھ کے روز 24 دسمبر 2025 کو جزیرے کے جنوب مشرقی حصے سے لے کر دارالحکومت تائپے تک زلزلے کے دو طاقتور جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ریکٹر اسکیل پر مرکزی جھٹکے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث بلند عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح لرزنے لگیں۔
Just felt an earthquake in Taipei. Got an emergency alert on my phone, followed by minor shaking that lasted about 30 seconds. pic.twitter.com/aFwxPYR7K0
— Will Ripley (@willripleyCNN) December 24, 2025
دوہرے جھٹکوں نے جزیرے کو ہلا دیا
تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے مطابق زمین ایک کے بعد ایک دو مرتبہ لرزی۔
پہلا جھٹکا (5.7 شدت ) : اس کا مرکز زمین کی سطح سے محض 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ کم گہرائی کی وجہ سے جھٹکے انتہائی شدید محسوس کیے گئے۔
دوسرا جھٹکا (6.1 شدت ) : یہ سب سے طاقتور جھٹکا تھا جس کا مرکز تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع تیٹونگ کاؤنٹی میں ریکارڈ کیا گیا۔
دہشت میں لوگ، 2024 کی تباہی یاد آ ئی
جیسے ہی زلزلہ آیا، دارالحکومت تائپے کے دفاتر اور بلند عمارتوں میں کام کرنے والے افراد جان بچانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ میٹرو سروسز کو کچھ وقت کے لیے سست کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان یا کسی بڑی عمارت کے منہدم ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ انتظامیہ اس وقت نقصانات کا اندازہ لگا رہی ہے۔ ان جھٹکوں نے اپریل 2024 میں آنے والے 7.4 شدت کے تباہ کن زلزلے کی یاد تازہ کر دی، جس میں 17 افراد جان سے گئے تھے۔
Magnitude 6.1 earthquake rocks southeastern Taiwan
A magnitude 6.1 earthquake struck Taitung County at 5:47 p.m. Wednesday, shaking items off shelves at a supermarket in the southeastern county. pic.twitter.com/To0TS8D6Ga
— Focus Taiwan (CNA English News) (@Focus_Taiwan) December 24, 2025
تائیوان میں اتنے زیادہ زلزلے کیوں آتے ہیں
تائیوان جغرافیائی طور پر دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، جسے ' رنگ آف فائر ' کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں زلزلوں کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ اس سے قبل 1999 میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے نے یہاں سب سے زیادہ تباہی مچائی تھی۔