Latest News

پی او کے حاصل کرنے کیلئے ہندوستان کی افغانستان میں موجودگی ضروری : سوامی

پی او کے حاصل کرنے کیلئے ہندوستان کی افغانستان میں موجودگی ضروری : سوامی

چنڈی گڑھ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا)کے راجیہ سبھا کے ممبر سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے)جموں و کشمیر کا ہی حصہ ہے اور متحدہ ہندوستان کے مشن کو حاصل کرنے کے لئے اور اس حصے کو حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو اب اپنی فوج افغانستان میں تعینات کرکے اس سمت میں کوشش کرنی چاہئے۔
سانسکرتی گورو سنستھا کے ویکیشن آف پی او کے  کے عنوان سے آج یہاں منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب میں ، ڈاکٹر سوامی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 جیسے عارضی التزام کو ختم کرکے متحدہ ہندوستان کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اوراب پی او کے اور چین کے زیر قبضہ اکسائی چین خطے کو دوبارہ ہندوستان میں شامل کرنے کی سمت میں اب کوشش کی جانی چاہئے ۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے دستبرداری چاہتا ہے اور اس نے ہندوستان سے وہاں طالبان کو روکنے کے لئے اپنی فوجیں تعینات کرنے کو کہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، ہندوستان کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے اس مشن کے لئے افغانستان میں اپنی فوج تعینات کرے ، کیوں کہ اس کے ساتھ ، پی او کے کا حصہ بھی لگتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top