Latest News

سی اے اے ، این آر سی  اوراین پی آر کی مخالفت ملک گیر سطح پر ہو: سیتا رام یچوری

سی اے اے ، این آر سی  اوراین پی آر کی مخالفت ملک گیر سطح پر ہو: سیتا رام یچوری

مدورئی:مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی (ایم کے جنرل سیکرٹری سیتارام یچوری نے لوگوں سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)،قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر یچوری نے یہاں اتوار کی دیررات ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں اور ہم پر ووٹ بنک کی سیاست کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ایک منقسم کٹر ہندوتو ووٹ بنک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلاکر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔سی پی آئی (ایم)کے جنرل  سیکرٹری نے کہا کہ ہمیں پہلے سازش سے ملک کوبچانے کیلئے متحد ہوکر کام کرناچاہئے اس کے بعد ایک بہتر ملک کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا۔ا نہوں نے لوگوں سے ایک اپریل سے  شروع ہونے والے این پی آر کے عمل میں افسران کو کسی بھی قسم کی معلومات اور دستاویز نہ دینے کی اپیل کی ہے۔
دراصل،سی پی آئی (ایم)کی جانب سے سی  اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک سے 23مارچ تک ایک ملک گیر مہم چلائی جائیگی۔مسٹر یچوری نے غیر -بھارتیہ جنتاپارٹی اقتداروالی سبھی 13ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top