Latest News

آئین کی روح سے کھلواڑ کی اجازت کسی کو بھی نہیں: شیخ ابوبکر

آئین کی روح سے کھلواڑ کی اجازت کسی کو بھی نہیں:  شیخ ابوبکر

کوچین / کیرالہ :قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کی مخالفت کرتے ہوئے کیرالہ مسلم لیگ کے صدر پاناکاڈ سید حیدر علی شہاب تنگل نے کہاکہ ہندوستان کسی ایک کا نہیں بلکہ ہر اس شخص کا ہے جو یہاں پیدا ہوا ہے، اس ملک میں اسکی موت اور زندگی کے لئے بنیادی حقوق ہیں۔یہ بات انہوں نے مسلم آرگنائزیشن کے زیراہتمام ریاست کی مختلف ملی ومذہبی تنظیموں کا متحدہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہر باشندے کا ہے اور غیرآئینی قانون کی آڑ میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی سے ہندوستانی ہونے کا ثبوت مانگنا اس کی توہین کرنے کے مترادف ہے اس لئے قانون کو یکسر مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرلاکھوں کے جم غفیر سے کلیدی خطاب میں  مفتی  شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ ہم پرامن طورپرقانون کے دائرہ میں رہ کر جمہوری طریقے سے  اس ایکٹ کے خلاف کھڑے ہیں۔آئین کی بنیادی روح سے کھلواڑ قطعا برداشت نہیں ہو گا ۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مسلم آرگنائزیشن کے زیراہتمام ریاست کی مختلف ملی ومذہبی تنظیموں کا متحدہ مارچ شہر کوچین کے جواہر لال نہرو انٹر نیشنل اسٹیڈیم سے بنرجی روڈ ہوتے ہوئے مرین روڈ تک نکالا گیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم، مولانا ابوالکلام آزاد،ڈاکڑ بھیم را ؤامبیڈکر،مہاتما گاندی کی تصاویر لئے ہوئے تھے۔ این آرسی اور سی اے اے،این پی آر کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی،اور ملک بچاؤ، دستوربچاؤ کا عزم مصمم کیا گیا۔



Comments


Scroll to Top