Latest News

دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوئی ، 135  افراد  زخمی،ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوئی ، 135  افراد  زخمی،ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ


نئ دہلی:شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کو لے کر شروع  ہوئے بوال سے شمال مشرقی دہلی  میں حالات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ ایک مہینہ کے لئے دفعہ 144لگا دی گئی ہے ۔شمال مشرقی دہلی میں سوموار سے جاری تشدد میں اب تک 9لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ موجپور اور برہمپوری علاقے میں منگلوار کو بھی پتھر بازی ہوئی ۔دہلی تشدد میں اب تک مرنے والے 9لوگوںمیں ہیڈکانسٹیبل رتن لال بھی شامل ہے ۔نارتھ ایسٹ دہلی تشدد میں اب تک 135 لوگ زخمی ہیں۔

PunjabKesari
نارتھ  ایسٹ دہلی میں حالات پرکشیدہ ہیں۔علاقے میں بڑی تعداد  میں پولیس  جوان تعینات  ہیں ۔ منگل کی علی الصبح  گاڑیوں سمیت پانچ موٹر سائیکل اور دکانوں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ گولکلپوری ٹائر مارکیٹ  میں 20 دکانیں جل خاک ہوگئیں۔وہیں دیر رات  سے  صبح تک موجپور اور اس کے آس پاس  کے علاقوں میں آتشزنی  کے 45معاملے آئے ، جس میں فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی پر پتھرائو کیا گیا  جبکہ ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے  زخمیوں کا حال چال پوچھنے کے لئے ہسپتال کا دورہ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top