Latest News

وزارت دفاع کی کمیٹی میں سادھوی پرگیہ کو ملی جگہ، کانگرس بولی- گوڈ سے بھکتوں کے اچھے دن

وزارت دفاع کی کمیٹی میں سادھوی پرگیہ کو ملی جگہ، کانگرس بولی- گوڈ سے بھکتوں کے اچھے دن

مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی  رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو وزارت دفاع کی کمیٹی میں بڑی ذمہ داری ملی ہے۔سادھوی پرگیہ کو وزارت دفاع کی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے، اس کمیٹی کی قیادت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  کر رہے ہیں۔

اکثر اپنے بیانات کو لے کر بحث میں رہنے والی سادھوی پرگیہ نے اس بار بھوپال سے بڑی جیت درج کی تھی، لوک سبھا انتخابات میں ان کے بہت سے بیانات پر تنازعہ ہوا تھا۔ڈیفنس  معاملات کی اس کمیٹی میں کل 21 رکن ہیں، ان میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا بھی نام ہے۔کمیٹی میں چیئرمین راجناتھ سنگھ کے علاوہ فاروق عبداللہ، اے  راجا، سپریا سلے، میناکشی لیکھی، راکیش سنگھ، شرد پوار، جے پی نڈا وغیرہ رکن شامل ہیں۔

https://twitter.com/JaiveerShergill/status/1197374105403576325?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1197374105403576325&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fsadhvi-pragya-thakur-in-defence-committee-parliament-modi-government-rajnath-singh-1-1139198.html
سادھوی پرگیہ کے کمیٹی میں شامل کئے جانے کو کانگرس پارٹی نے بدقسمتی بتایا ہے۔کمل ناتھ حکومت میں وزیر پی سی شرما نے اس کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قول اور فعل میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان پر کارروائی کریں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔کانگرس لیڈر جے ویر شیر گل نے ٹویٹ کیا کہ پرگیہ ٹھاکر کو ڈیفنس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔بی جے پی حکومت نے نیشنلزم کو نیا ماڈل دیا ہے، بم بلاسٹ معاملے میں مقدمے کی ملزم لیڈر کو ڈیفنس معاملات کی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔فکر کی کوئی بات نہیں، بھارت ماتا کی جے۔ انہوں نے لکھا کہ کچھ مہینوں پہلے  وزیر اعظم نے  دل سے معاف نہ کرنے کی بات کہی تھی، لیکن اب پیغام صاف ہے کہ ناتھورام گوڈسے کے بھکتوںکے اچھے دن آگئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top