Latest News

شاہین باغ مظاہرے پر بولے روی شنکر-وہاں ملک کو توڑنے والے بیٹھے ، راہل - کیجریوال خاموش ہیں

شاہین باغ مظاہرے پر بولے روی شنکر-وہاں ملک کو توڑنے والے بیٹھے ، راہل - کیجریوال خاموش ہیں

نئی دہلی :شہریت ترمیمی قانون کے  خلاف گزشتہ ایک ماہ سے  بھی زیادہ وقت سے  شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی مظاہرے پر  بھارتیہ جنتا پارٹی محاذ کھولے ہوئے ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے  اپوزیشن کو پھٹکا ر لگاتے ہوئے کہا کہ  اس سے عام جنتا ہی پریشان ہو رہی ہے ۔
  پیر کو مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس کر کہا کہ شاہین باغ میں  ہندوستان کو توڑنے والے لوگ بیٹھے ہیں۔انہوں نے مظاہرہ کرنے والوں کا موازنہ ' ٹکڑے ٹکڑے گینگ' سے کیا۔مرکزی وزیر بولے کہ ہم نے بار بار بتایا کہ شہریت ترمیمی  قانون سے کسی کی شہریت نہیں چھینے  جائے گی ۔اس ملک کا ہر مسلم شہری عزت سے جینا چاہتا ہے۔اس ملک میں رہتاہے اور آگے بھی رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم بار بار پوچھتے ہیں کہ بتاؤ  اس قانون میں کس دفعہ سے پریشانی ہے، اس کے باوجود دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ اگر   آپ مطمئن نہیں ہیں تو سپریم کورٹ چلے جائیں۔ 

https://twitter.com/BJP4Delhi/status/1221699621275070464?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1221699621275070464&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fmodi-government-minister-ravi-shankar-prasad-shaheen-bagh-caa-protest-congress-pakistan-1-1158427.html
انہوں نے اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ چرچا شاہین باغ کی کرتے ہیں، لیکن یہ صرف دہلی کے ایک محلے تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو وزیر اعظم کے خلاف اکسایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  سی اے اے  کی مخالفت نہیں ، بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت ہے ۔بھاجپا نیتا نے کہا کہ  راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال دونوں ہی لوگ خاموش ہیں، لیکن منیش سسودیا ، دگ وجے سنگھ اور منی شنکر ایّر تو کیا کیا بولتے ہیں، وہ آپ جانتے ہیں۔ 

https://twitter.com/BJP4Delhi/status/1221697507115143170?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1221697507115143170&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fmodi-government-minister-ravi-shankar-prasad-shaheen-bagh-caa-protest-congress-pakistan-1-1158427.html
روی شنکر پرساد نے کہا کہ  یہ کیسی دہلی ہے ہم بنا نا چاہتے ہیں ؟  یہ کیسا ہندوستان ہم بنانا چاہتے ہیں؟ دہلی میں کچھ لوگ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے نام پر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ کیا دہلی میں ایسے لوگوں کو جگہ ملنی چاہئے ، جو آسام کو ہندوستان سے کاٹنے کی بات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ  کیجریوال اور منیش سسودیا   شاہین باغ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ان لاکھوں لوگوں کی امن کی آواز کیوں نہیں سنائی دیتی جنکے بچے سکول نہیں جا  پا رہے ہیں، جو خود دفتر نہیں جا پا ر ہے ہیں۔
بھاجپا لیڈر نے کہا کہ ' آج کل سنویدھان( آئین ) کی چرچا  بہت ہے کہ آئین میں بولنے کا حق ہے ، لیکن یہ حق کیا صرف ان کچھ لوگوں کا ہے جو زبر دستی سڑک گھیرے ہوئے ہیں۔ وہ لاکھوں لوگ جو پریشان ہیں ، پر خاموش ہیں، کیا انہیں بولنے کا حق نہیں ہے ۔



Comments


Scroll to Top