Latest News

بھاجپا مسلمانوں کو شہریت دینے کے خلاف نہیں، پر تشدد مظاہروں میں مارے جاتے ہیں معصوم: رام مادھو

بھاجپا مسلمانوں کو شہریت دینے کے خلاف نہیں، پر تشدد مظاہروں میں مارے جاتے ہیں معصوم: رام مادھو

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کی مخالفت ہو رہی ہے ۔اسی درمیان پیر کو بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں ہوئے تشدد میں معصوم لوگ بھی مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 'اپوزیشن کی قیادت میں ملک بھر میں کئی مقامات پر پرتشدد مظاہرے ہوئے۔جس میں بہت سے بے گناہوں کی جان چلی گئی۔بی جے پی مسلمانوں کو شہریت دینے کے خلاف نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو پاکستان سے آئے گلوکار عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت نہیں دی جاتی۔

مادھو نے کہا کہ  یہ قانون کسی شخص کو ملک سے باہر نہیں کرتا ہے بلکہ ان لوگوں کو شہریت فراہم کرتا ہے جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی بنیاد پر تشدد  جھیلتے رہے ہیں۔سی اے اے  کی مخالفت کر رہے لیڈروں کو اس کی مکمل معلومات نہیں ہیں۔اس کے علاوہ وہ نئی چیزوں کو قبول نہیں کرنا چاہتے۔

 



Comments


Scroll to Top