National News

راجستھان نے اشون کا بھرپور استعمال کیا: ہربھجن

راجستھان نے اشون کا بھرپور استعمال کیا: ہربھجن

کولکتہ:ہندوستان کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2022 میں روی چندرن اشون کا بھرپور استعمال کیا ہے۔ہندوستانی آل رانڈر اشون نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں گیند کے ساتھ ساتھ بلے کے ساتھ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ لائیو پر بات کرتے ہوئے ہربھجن نے کہاکہ اشون کی آل رانڈ صلاحیت پر اعتماد کرنے کا کریڈٹ راجستھان رائلز کو دیا جانا چاہیے۔


 



Comments


Scroll to Top