پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایرانی عوام کو مبارک باد دی ہے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے بطور نئے سپریم لیڈر انتخاب کے فیصلے کا احترام کیا جاتا ہے ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا ایرانی عوام کے اس فیصلے کو سراہتا ہے اور انہیں مبارک باد پیش کرتا ہے۔
بیان میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ غیر قانونی فوجی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہیں اور عالمی کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔شمالی کوریا نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔