جالندھر:کورونا وائرس کے انفیکشن سے پنجاب میں دوسرے شخص کی موت ہو گئی ہے۔ ہوشیا ر پور کے ساکنہ مورونوالی 64سالہ بابا ہر بھجن سنگھ کی اتوار کو امرتسر کے گورو نانک دیو ہسپتال میں موت ہو گئی ۔ ہر بھجن سنگھ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج امرتسر کی پرنسپل ڈاکٹر سجاتا شرما نے کہا کہ وہ نواں شہر کے متوفی بلدیو سنگھ کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے تھے ۔
30 March,2020