نئی دہلی:ملک میں توانائی کے بحران اور ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل مختلف جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ ہاوس کے مکر دوار کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ اس دوران متعدد ارکان ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر لے کر زمین پر بیٹھ گئے اور ایل پی جی سلنڈر کی قلت کے حوالے سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔
احتجاج کرنے والے ارکان نے ہاتھوں میں سلنڈروں کی تصویروں والے پوسٹر اٹھائے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ ارکان نے زمین پر بیٹھ کر تختیاں پیٹ کر اور تالیاں بجا کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔