نیشنل ڈیسک :شہریت ترمیمی بل ( سی اے اے )اور قومی شہریت رجسٹر ( این آر سی )کی مخالفت میں خواتین بھی سڑکوں پر اتری ہوئی ہیں۔دہلی کے شاہین باغ علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے خواتین قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔وہیں اب اتر پردیش کے علی گڑھ میں بھی خواتین سڑکوں پر دکھائی دے رہی ہیں۔ہفتہ کو علی گڑھ میں 60-70 نامعلوم خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

علی گڑھ سول لائنس کے سرکل آفیسر ( سی او) انل سامنیا نے ایف آئی آر کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں کچھ خواتین، دفعہ 144 نافذ ہونے ہونے کے باوجود مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، جس کے بعد ان تمام خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
https://twitter.com/ANINewsUP/status/1218711516397989888?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218711516397989888&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fprotest-agianst-caa-nrc-in-aligarh-an-fir-has-been-registered-against-60-70-unknown-women-1-1156048.html
بتا دیں شہریت قانون کے خلاف دہلی کا شاہین باغ دیگر شہروں کے لئے ایک علامت بن گیا ہے۔ 30 دن سے زیادہ وقت گزر گئے لیکن لوگ وہاں ابھی تک دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ مظاہرے میں سب سے آگے خواتین ہیں اور ساتھ میں بچوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔شاہین باغ کی خواتین کو مظاہرے کرتے ہوئے دیکھ کر دیگر شہروں کولکتہ، حیدرآباد ممبئی، پریاگ راج ، پٹنہ اور اندور میں خواتین شہریت قانون کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کر رہی ہیں۔

اسی طرح لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں آج بھی شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف مسلم خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔گھنٹہ گھر پر چل رہے مظاہرے میں پولیس کارروائی کے بعد افرا تفری کا ماحول مچ گیا ہے۔اتوار کی صبح پولیس نے مظاہرین خواتین کے پاس سے کھانے پینے کی اشیا ء سمیت کمبل بھی ضبط کر لئے ہیں۔