Latest News

جموں کشمیر : جلد ملیں گے  روزگار کے سینکڑوں مواقع ،آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 13 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجویز

جموں کشمیر : جلد ملیں گے  روزگار کے سینکڑوں مواقع ،آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 13 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجویز

نئی دہلی: جموں وکشمیر  والوں کے لئے ایک بڑی خوش خبری ہے۔ جلد ہی انہیں اپنے ہی صوبے میں روزگار کے سینکڑوں مواقع ملنے لگیں گے۔ اور یہ سب ممکن ہو گا نجی کمپنیوں کے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے۔ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے صرف پانچ ماہ میں سرمایہ کاری کی درجنوں تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اب جموں وکشمیر والوں کو روزگار کے لئے اپنے گھر اور شہر کو چھوڑ کر جانا نہیں پڑے گا۔

PunjabKesari
تجارت اور صنعت کی وزارت نے حال ہی میں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 5 اگست سے لے کر 31 دسمبر 2019 تک جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی 44  تجاویز ملی ہیں۔ یہ سبھی تجاویز 13120 کروڑ روپے کی ہیں۔ سبھی تجاویز کی الگ الگ محکموں میں جانچ چل رہی ہے۔ جانچ پوری ہوتے ہی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی جائے گی۔

PunjabKesari
داخلی امور کے وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے ایک بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 5 اگست 2019 سے لے کر 24 جنوری 2020 کے درمیان جموں وکشمیر میں 173 دن میں صرف 22 سیکورٹی اہلکار ہی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ 13 فروری 2019 سے 4 اگست تک 82  جوان شہید ہوئے تھے۔ دوسری طرف 370 ہٹنے کے بعد سے 32 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تو وہیں 10 کو زندہ پکڑا گیا ہے
 



Comments


Scroll to Top