National News

کشمیر کو لیکرپاکستان کی غلط تشہیر پر یورپی ممبران پارلیمنٹ نے کہا -کشمیر کو دوسراافغانستان نہیں بننے دیں گے

کشمیر کو لیکرپاکستان کی غلط تشہیر پر یورپی ممبران پارلیمنٹ نے کہا -کشمیر کو دوسراافغانستان نہیں بننے دیں گے

جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے یورپی یونین کے  23 ممبران پارلیمنٹ نے آخری دن  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران وفد نے  اپنے جموں کشمیر دورے کو مختصر لیکن کامیاب بتایا، وفد میں شامل فرانس کے ہنری میلوسے نے کہا کہ  آرٹیکل 370 کی بات کریں تو یہ  ہندوستان کا اندورنی معاملہ ہے،  ہماری تشویش دہشت گردی ہے جو دنیا بھر میں پریشانی کا سبب ہے اور اس سے جنگ میں  یورپ  ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے  دہشت گردوں کی جانب سے مغربی بنگال کے پانچ معصوم مزدوروں کے قتل کی مذمت کی اور اس واقعہ کو  افسوسناک قرار دیا ہے ۔

PunjabKesari
فرانس کے ہی ایک اور رہنما تھییری ماریانی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پہلے بھی کئی بار بھارت آ چکے ہیں اور یہ دورہ بھارت کے اندرونی معاملے میں دخل دینے کے لئے نہیں ہے بلکہ کشمیر میں زمینی حالات کے بارے میں براہ راست معلومات لینے کے لئے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک ملک کو برباد کر سکتے ہیں۔میں افغانستان اور شام جا چکا ہوں اور دہشت گردوںنے وہاں جو کیا ہے وہ دیکھ چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کو دوسرا افغانستان بنتا نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ہم اس کو دوسرا افغانستان نہیں بننے دیں گے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ماریانی نے کہا کہ ہمیں فاشسٹ کہہ کر ہماری شبیہ کو خراب کیا جا رہا ہے۔بہتر ہوتا کہ ہمارے عکس کو خراب کرنے سے پہلے ہمارے بارے میں اچھے سے جان لیا گیا ہوتا۔

PunjabKesari
برطانیہ کے نیوٹن ڈن نے اس دورے کو آنکھیں کھولنے والا دورہ بتایا۔ڈن نے کہا کہ ہم یورپ سے آتے ہیں، جو برسوں کی جدوجہد کے بعد اب پرامن جگہ ہے۔ہم ہندوستان کو دنیا کاسب سے پرامن ملک بنتا دیکھنا چاہتے ہیں،اس کے لئے ضرورت ہے کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم بھارت کے ساتھ کھڑے رہیں۔یہ دورہ آنکھیں کھولنے والا رہا ہے اور جو کچھ ہم نے گراؤنڈ زیرو پر دیکھا ہے ہم اس پر اپنی بات رکھیں گے۔پولینڈ کے ممبر پارلیمنٹ  ریجارڈ جارنیکی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا نے جو دکھایا وہ جانبدار تھا۔ پاکستان کی جانب سے  کشمیر کو لیکر غلط  تشہیر کی گئی اور ہم نے جو دیکھا ہے، بالکل اس کے برعکس دیکھا ہے ، اپنے ملک لوٹ کر ہم اس کی معلومات دیں گے ۔
 



Comments


Scroll to Top