نیویارک:کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک امریکہ میں کل 97ہزار 711 اموت کے ساتھ ہی انفیکشن کے سب سے زیادہ 16 لاکھ 43ہزار 098 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ لیکن وبا کی شدت کے تئیں ٹرمپ حکومت کو لا پروائی کے پیش نظر یہاں کے لوگ بھی کورونا کے قاعدے و قانون کی جم کر دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سوشل ڈسٹینسنگ کو کورونا سے بچنے کے لئے سب سے زیادہ ضروری بتایا جا رہا ہے اور یہ بات بچے ۔ بچے کو یا د ہو گئی ہوگی لیکن امریکہ کا ایسا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں کورونا وبا کے درمیان سینکڑوں لوگ ایک پول میں پارٹی کرتے نظر آ رہے ہیں۔یہ ویڈیو ہے امریکہ کے سینٹرل مسوری نامی جگہ کا جہاں لیک آف دی اوزارک میں لوگ بنا ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ فالو کئے پول پارٹی کر رہے ہیںاور کورونا کی پروا کئے بغیر لوگ ایک دوسرے کے گلے مل رہے ہیں، ساتھ چپک کر سیلفی لے رہے ہیں اور رومانس کر رہے ہیں۔بتا دیں کہ جس شہر میں یہ پول پارٹی ہو رہی ہے وہاں کوویڈ19 کے کل 11,752 معاملے سامنے آئے ہیں اور 676 لوگ کورونا وائرس کے چلتے اپنی جان دے چکے ہیں ۔ یہ ڈاٹا 25 مئی 2020صبح تک کا ہے اور یہاں ہر دن معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ یہ پول پارٹی میموریل ڈے ویکینڈ کے دن منائی گئی ۔ یہ دن یونائیٹیڈ سٹیٹس آرمڈ فورسز میں اپنی جان دینے والے فوجیوں کو اعزاز دینے کے لئے منایا جاتا ہے ۔ میموریل ڈے ہر سال مئی ماہ کے آخر ی سوموار کو منایا جاتا ہے، جو اس بار 25مئی کو ہوگا۔