Latest News

پولیس نے پرینکا - راہل گاندھی کو نہیں دی میرٹھ میں گھسنے کی اجازت ،بائی پاس پر روکا

پولیس نے پرینکا - راہل گاندھی کو نہیں دی میرٹھ میں گھسنے کی اجازت ،بائی پاس پر روکا

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران تشدد بھڑکنے کے بعد کچھ مظاہرین کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی ۔ تشدد میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے آج ملنے کو کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی اور سابق کانگرس صدر راہل گاندھی میرٹھ پہنچنے والے تھے لیکن پولیس نے انہیں میرٹھ میں گھسنے سے روک دیا ۔ سکیورٹی وجوہات سے پرتارپور بائی پاس  کے پاس ہی روک دیا ۔ میرٹھ میں نو اینٹری ہونے پر راہل گاندھی نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ آخر انہیں مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے ۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1209386572174381057
بتا دیں کہ  اس سے پہلے کانگرس جنرل سیکرٹری بجنور ضلع کے نہٹور بھی پہنچی تھیں ۔ جہاں انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ شہریت کے حق کا کسی کو ثبوت مانگنے کا حق نہیں ہے ۔ یہ قانون غریبوں کے خلاف ہے ۔ یہ قانون مہنگائی سے ، بے روزگاری سے دھیان بھٹکانے کیلئے لایا گیا ہے ۔ 

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1209387069593665537



Comments


Scroll to Top