National News

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطرہفتہ کوہو گی

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطرہفتہ کوہو گی

نئی دہلی:ملک کی کسی بھی تنظیم نے چاند کی رویت کا اعلان نہیں کیا ہے، لہذا شوال کی پہلی تاریخ بروز ہفتہ 21مارچ ہوگی اور عید کی نماز21مارچ کو ادا کی جائے گی یہ اطلاع مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، پھلواڑی شریف پٹنہ،رو¿یت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند، مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل لکھنو اور دیگر تنظیموں نے دی ہے دہلی اور آس پاس موسم ابر آلود ہونے کے سبب چاند نہیں دیکھا گیا۔ آج بعد نماز مغرب رو¿یت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی نائب امیر شریعت صوبہ دہلی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے،چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے بیشتر مقامات سے رابطہ کیا گیا، کسی جگہ سے روئیت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، پھلواڑی شریف پٹنہ کے قاضی انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ پٹنہ اور دیگر شاخوں نے میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا مگر کہیں سے بھی رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لہذا 30کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے کل بروز جمعہ ماہ رمضان کی 30تاریخ ہوگی اور بروز 21مارچ کو عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ امارت شرعیہ ہند نے بھی عدم رویت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہی جامع مسجد فتح پوری رویت ہلال کمیٹی، مسجد فتح پوری،دہلی اور ملک کی مختلف رویت ہلال کمییٹوں نے چاند نہ دیکھے جانے کی اطلاع دی ہے۔
دریں اثنائمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس، ابوالفضل انکلیو،جامعہ نگر، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رویت ہلال سلسلے میں حسب سابق ملک کی اکثرریاستوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ مگر ملک کے کسی بھی حصہ سے رویت ہلال کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔


 



Comments


Scroll to Top