Latest News

شہریت قانون پر پہلی بار بولے وزیر اعظم- آگ لگانے والوں کا کپڑوں سے پتہ چل جاتا ہے

شہریت قانون پر پہلی بار بولے وزیر اعظم- آگ لگانے والوں کا کپڑوں سے پتہ چل جاتا ہے

جھارکھنڈ کے دمکا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت قانون کے خلاف ہو رہے مظاہروںپر پہلی بار بیان دیا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگرس بی جے پی کی مخالفت کرتے کرتے حدیں پار  کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریت بل کے خلاف کانگرس اور اس کے ساتھی شور شرابہ مچا رہے ہیں، طوفان کھڑا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کی بات چلتی نہیں ہے تو آگ زنی پھیلا رہے ہیں۔ یہ جو آگ لگا رہے ہیں، ٹی وی پر جو ان کے منظر آ رہے ہیں، یہ آگ لگانے والے کون ہیں، ان کے کپڑوں سے ہی پتہ چل جاتا ہے۔

https://twitter.com/BJP4Jharkhand/status/1206146213432610816?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1206146213432610816&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpm-narendra-modi-rally-in-dumka-jharkhand-assembly-election-2019-bjp-raghubar-das-updates-1-1146078.html
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ نے شہریت سے منسلک ایک تبدیلی کی، تاکہ پڑوسی ملک میں رہنے والے ہندؤوں، سکھ، عیسائی، پارسی، بدھ مت، جین کو شہریت مل سکے۔ اس کے لئے بھارت کی دونوں ایوانوں نے اکثریت سے بل پاس کیا۔کانگرس اور اس کے اتحادی طوفان کھڑا کر رہے ہیں۔یہ آگ لگانے والے کون ہیں، یہ ان کے لباس سے پتہ چل جاتا ہے۔ کانگرس سے ملک کا بھلا کرنے کی امید نہیں بچی ہے ۔ وہ اوراس کے حلیف صرف اور صرف اپنے کنبہ کے بارے میں سوچتے ہیں۔
وزیر اعظم  مودی نے آسام اور شمال مشرقی کے لوگوں کی تعریف کی اور کہا کہ میں آسام کے، نارتھ ایسٹ کے بھائیوں، بہنوں کو سر جھکا کر سلام  کرتا ہوں، انہوں نے تشدد کرنے کا ارادہ رکھنے والوںکوکر دیا ہے۔ملک کا احترام بڑھے، ایسا برتاؤ آسام اور شمال مشرق کر رہا ہے، اپنا گلہ-شکوہ بھی بتا رہا ہے، یہی تو جمہوریت ہے۔



Comments


Scroll to Top