جالندھر: جالندھر میں دھماکوں کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جالندھر کے منڈعلاقے، کینٹ ایریا، سورانوسی، سوریا انکلیو میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ انتظامیہ نے پورے علاقے میں بلیک آو¿ٹ نافذ کر دیا ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بتادیں کہ اس سے پہلے جموں کے ستواری کینٹ اور جموں ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی اطلاع ملی تھی اور سامبا علاقے میں بھی فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔ جموں میں موبائل سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔