Latest News

وزیر اعظم مودی  سے   مندر اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی اپیل

وزیر اعظم مودی  سے   مندر اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی اپیل

لکھنؤ: ہندو طبقے  کی ایک تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے رام مندر کے سنگ بنیاد اور مسلم فریق کو ایودھیا میں دی جانے والی زمین پر مسجد کی بنیاد رکھنے کی گذارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کا نام امام  ہند مسجد رکھا جانا چاہئے۔ ایودھیا سدبھاونا تال میل سمیتی کے صدر پنڈت امرناتھ مشرا نے بدھوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایودھیا میں بننے والے رام مندر کا سنگ بنیاد کریں۔
 انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سے یہ بھی گذارش کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم مطابق مسلم  طبقے کو دی جانے والی زمین پر جو مسجد بنائی جائے اس بنیاد بھی مودی ہی رکھیں، کیونکہ مسلمان بھگوان رام کو امام ہند کہتے ہیں اس لئے مسجد کا نام بھی اسی پر رکھا جانا چاہئے۔ مشرا نے بتایا کہ مسلمانوں کو جو 5 ایکڑ زمین  دی جائے گی ان کا سجھاؤ ہے کہ اس میں  سکول آف پیس  کی بھی تعمیر کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نرموہی اکھاڑا ایودھیا معاملے کو چیلنج کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top