National News

مہنگائی پر جواب دیں وزیر اعظم، کل جماعتی میٹنگ بلائیں: کانگرس

مہنگائی پر جواب دیں وزیر اعظم، کل جماعتی میٹنگ بلائیں: کانگرس

نئی دہلی: کانگرس نے خوردہ افراط زر کی شرح کے 7.35 فیصد تک پہنچ جانے کو لے کر منگل کو نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ بولا اور کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم جواب دیں اور کل جماعتی میٹنگ بلا کر مہنگائی کم کرنے کے لئے کیا خاکہ تیا ر کیا ہے وہ بتائیں۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے الزام لگایا کہ  'شاسن نہیں وبھاجن' بی جے پی کا نیا نعرہ بن گیا ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کے طور پر ملک کو دو بڑے دھوکے دیئے ہیں۔کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کہتے تھے اب کی بار مہنگائی پر وار، اب وہ خاموش بیٹھے ہیں۔

PunjabKesari
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی ڈائن کی طرح بڑھتی جا رہی ہے۔سبزی کے دام بے تحاشہ بڑھ گئے ہیں کہ وہ لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔اب تو ایسا لگتا ہے کہ شاکاہاری ہونا گناہ ہو گیا ہے۔ غریب آدمی کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔ملک کی گھریلو خواتین کے لئے اور بھی مشکل ہو گئی ہے۔کانگرس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 50 لاکھ روزگار چلے گئے  ہیں۔سرجیوالا نے الزام لگایا، '' ڈائن مہنگائی نے عام آدمی کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔صرف بی جے پی کی آمدنی میں 1450 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاسن  نہیں، اب  وبھاجن  ( حکومت نہیں ، لوگوں کو تقسیم )کر رہے ہیں۔ جے پی کا نعرہ 'شاسن نہیں وبھاجن 'ہے۔ سرجیوالا نے کہا کہ وزیر اعظم فوری اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلائے اور ملک کو اعتماد میں لیں۔وہ بتائیں کہ 30 دن میں مہنگائی کم کرنے کا خاکہ  کیا ہے۔غور طلب ہے کہ خوردہ افراط زر کی شرح دسمبر، 2019 میں زوردار تیزی کے ساتھ 7.35 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔یہ بھارتیہ ریزرو بنک کے تسلی بخش سطح سے کہیں زیادہ ہے۔غذائی اشیا ء کی قیمتوں میں تیزی کی وجہ سے خوردہ افراط زر میں اچھال آیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top