Latest News

کورونا وائرس پر وزیر اعظم مودی نے کی اعلیٰ سطحی میٹنگ،  سبھی ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا

کورونا وائرس پر وزیر اعظم مودی نے کی اعلیٰ سطحی میٹنگ،  سبھی ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا  وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کی ضروری تیاریوں اور طبی خصوصیات اور احتیاطاً اٹھائے جانے والے اقدامات پر ہفتہ کو اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر  ، صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے، کابینہ سیکرٹری راجیو گوبا، پالیسی کمیشن کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی موجود تھے۔

PunjabKesari
اس کے علاوہ محکمہ صحت، شہری ہوا بازی، وزارت داخلہ اورمحکمہ کے سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صحت سکرٹری نے اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیاریوں اور اٹھائے گئے اقدامات کی معلومات دی اور بیرون ملک سے آنے والے لوگوں پر نظر رکھنے، لیبارٹریوں کی ضرورت اور ہسپتالوں میں سہولات فراہم کرنے وغیرہ پر زور دیا۔ دواسازی محکمہ کے سکرٹری نے ملک میں ادویات کی دستیابی وغیرہ کی  جانکاری دی ۔
ہرش وردھن نے ملک کی تمام ریاستوں کے ساتھ رابطہ کرنے  پر زور دیا اور ہسپتالوں میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لئے الگ الگ بستر فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ پال نے بھی کہا کہ ہسپتالوں میں بیڈو ںکی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
مودی نے کہا کہ  کورونا وائرس  سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں جو قدم اٹھائے جا رہے ہیں اس سے بھی سیکھنے اور اسے اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے دور رہنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ایران سے ہندوستانیوں کو جلد نکالا جائے اور اس بیماری کے مشتبہ مریضوں کی جتنا جلد ممکن ہو، جانچ کی جائے۔
 



Comments


Scroll to Top