Latest News

وزیر اعظم مودی کا مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے اچانک انتقال پر اظہارِ غم

وزیر اعظم مودی کا مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے اچانک انتقال پر اظہارِ غم

نئی دہلی :  وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بارامتی میں پیش آئے افسوسناک طیارہ حادثے   میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے-  وزیر اعظم نے اس واقعے کو انتہائی چونکا دینے والا اور دردناک قرار دیتے ہوئے آنجہانی مہلوکین کے تئیں تعزیت پیش کی۔  اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بارامتی میں پیش آئے اس المناک ہوائی حادثے سے بے حد دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے ایشور سے پرارتھنا کی کہ وہ غمزدہ خاندانوں کو اس ناقابلِ بیان دکھ کی گھڑی میں صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔
اجیت پوار کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عوامی رہنما تھے جن کا زمینی سطح پر عوام سے گہرا تعلق تھا۔ وہ مہاراشٹر کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والی ایک محنتی قابلِ احترام شخصیت تھے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انتظامی امور پر ان کی گہری گرفت اور غریبوں و محروم طبقات کو بااختیار بنانے کا ان کا جذبہ قابلِ ستائش تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اجیت پوار کا اس طرح اچانک رخصت ہو جانا کافی افسوسناک ہے۔ ان کے خاندان اور بے شمار شائقین کے لیے ہماری ہمدردیاں۔ اوم شانتِی۔'

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top